فہرست عنوانات
- فعال ٹیکس گزاروں کی فہرست - سیلز ٹیکس
- اے ٹی ایل (سیلز ٹیکس) میں شمولیت
- فعال ٹیکس گزار کی حیثیت سے اپنا سٹیٹس دیکھیں - سیلز ٹیکس
- رجسٹریشن کی معطلی
- فعال ٹیکس گزار کی بحالی
اے ٹی ایل (سیلز ٹیکس) میں شمولیت
فعال ٹیکس گزاروں کی فہرست(سیلز ٹیکس) میں شمولیت کے لیے فعال ٹیکس گزار کو ایک رجسٹرڈ فرد ہونا چاہیے اور وہ مندرجہ ذیل درجے میں نہ آتا ہو:
- بلیک لسٹڈ یا جس کی رجسٹریشن معطل یا بلاک کی جا چکی ہو
- جو مسلسل دو مدت کے لیے مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع کروانے میں ناکام رہا ہو
- جو مقررہ مدت تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے میں ناکام رہا ہو
- جو دو بار لگاتار ود ہولڈنگ ٹیکس کی ماہانہ تفصیلات جمع کروانے میں ناکام رہا ہو۔